ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر رونسفورڈ بیٹن کا بائولنگ ایکشن غیرقانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ پر پابندی عائد

بدھ مئی 16:00

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر رونسفورڈ بیٹن کے بائولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر تمام انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ پر پابندی عائد کر دی۔ گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران ایمپائرز نے ان کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق غیرقانونی بائولنگ ایکشن کی وجہ سے بیٹن کو تمام انٹرنیشنل کرکٹ سمیت ڈومیسٹک ایونٹس میں بائولنگ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے تاہم کرکٹ ویسٹ انڈیز کی رضامندی سے وہ ویسٹ انڈین ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ بیٹن اب کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینٹی گووا میں رواں فاسٹ بائولنگ کیمپ کو جوائن کر کے اپنے بائولنگ ایکشن کی درستگی پر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :