میچ فکسنگ، دو ملائیشین بیڈمنٹن کھلاڑیوں تان چن سینگ اور ذوالکفلی کو 15 اور 20 برس پابندیوں کا سامنا

بدھ مئی 17:52

میچ فکسنگ، دو ملائیشین بیڈمنٹن کھلاڑیوں تان چن سینگ اور ذوالکفلی کو ..
کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) ملائیشیا کے دو بیڈمنٹن کھلاڑیوں تان چن سینگ اور ذولفدلی ذوالکفلی کو بالترتیب 15 اور 20 برس پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا، ان سخت سزائوں کا مطلب ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کا کیریئر بھی ختم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آزادانہ پینل نے تحقیقات کے بعد بتایا کہ دونوں ملائیشین کھلاڑی چن سینگ اور ذوالکلفی 2013ء سے متعدد بار مختلف ٹورنامنٹس اور اوقات میں کرپشن میں ملوث پائے گئے جس کی وجہ سے ان پر بالترتیب 15 سے 20 برس کی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ تان پر 15 اور ذوالکفلی پر 20 ہزار ڈالرز جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں، پابندی کے دوران دونوں کھلاڑی کھیلوں میں کسی بھی ایڈمنسٹریشن، کوچنگ، ایمپائرنگ عہدوں پر کام نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :