لاہور: تیز آندھی سے ایک مکان کی چھت اور فیکٹری کی دیوار گر گئی ، تین افراد جاں بحق ، تین زخمی

بدھ 2 مئی 2018 20:07

لاہور: تیز آندھی سے ایک مکان کی چھت اور فیکٹری کی دیوار گر گئی ، تین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز آنے والی تیز آندھی سے مکان کی چھت گرنے اور فیکٹری کی دیوار گرنے سے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ فیکٹری کی دیوار گرنے سے قریب کھڑی دو سرکاری موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا بتایاگیا ہے کہ جوڑے پل کے علاقے میں ایک زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کرتین افراد جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے مکان کی چھت گرنے کا واقع اس وقت پیش آیا جب متاثرہ چھت کا لینٹر ڈالا جارہا تھا کہ تیز آندھی کے باعث چھت منہدم ہوگئی اور ایک زور دار دھماکے سے نیچے جا گری جس کے ملبے تلے دب کر تین افراد ناضر،ساجد اور منیر جاں بحق ہوگئے جبکہ اس حادثے سے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں حادثے کی اطلاعا ت ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے دو زخمیوں زندہ حالت میں نکالا لیا جنہیں فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے تاہم جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کے بارے میں یہ علم نہیں ہو سکا کہ وہ اہلخانہ تھے یا محنت کش تھے علاوہ ازیں رائیونڈ روڈ پر واقع بوبتیاںپولیس ناکے کے قریب واقع فیکٹری کی دیوار گرنے سے قریب کھڑا ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے ریسکیو 1122 نے موقع پر ہی طبی امداد فرہم کی جبکہ دیوار کے گرنے سے قریب کھڑی دو سرکاری مو ٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ۔