ا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہنگو کے انٹرمیڈیٹ کے مختلف امتحانی ہالوں پر اچانک چھاپے

بدھ 2 مئی 2018 20:30

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہدکی ہدایت پر ا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہنگو اقرار علی شاہ نے ضلع کے انٹرمیڈیٹ کے مختلف امتحانی ہالوں پر اچانک چھاپے مارے اورامتحانی عملے کو ہدایت کی کہ وہ بوٹی مافیا کی حوصلہ شکنی کریں اور باصلاحیت بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے اس کے ساتھ سختی سے نمٹیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی مراکز میں عملے کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اورایسا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اقرار علی شاہ نے کہا کہ چھاپوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور کسی کوبھی نقل کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ ذہین طلباء کی حق تلفی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ نقل کی لعنت نے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے لہذا نقل کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ تب ممکن ہوگا جب اساتذہ اس کو جہاد سمجھ کر ہمارا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات میں نقل کو ترویج دینے والے قومی مجرم ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :