مہمند ستوری نے پشاور کرکٹ لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

بدھ 2 مئی 2018 22:00

مہمند ستوری نے پشاور کرکٹ لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) مہمند ستوری نے پشاور کرکٹ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پشاور کرکٹ لیگ سیزن ٹو کے فائنل میں مہمند ستوری نے فوڈ سیفٹی سٹرائیکرز کی ٹیم کو شکست دی‘مہمند ستوری نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 207 رنز سکور کئے جواب میں فوڈ سیفٹی سٹرائیکرز کی ٹیم 140 رنز بنا سکی‘مہمند ستوری کی جانب سے خوش دل کو بہترین بیٹنگ اور بائولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ‘ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی ریاض محسود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے سمیع اللہ آفریدی بہترین بیٹسمین‘سلمان آفریدی بہترین وکٹ کیٹر ‘محمد عامر اور عزیز اللہ بہترین بائولر اور شعیب خان بہترین فیلڈر قرار پائے‘ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی ریاض محسود نے اپنے خطاب میں ضلعی انتظامیہ اور یوتھ گلیمز آرگنائزیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مشترکہ کاوشوں سے کھلاڑیوں کو مواقع ملے اور انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :