ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس‘رمضان المبارک میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 2 مئی 2018 22:00

سرگودھا۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں ضلعی پولیس آفیسر سہیل چوہدری کے علاوہ حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد اور گندم خریداری مرکز کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زوردیا ، اجلاس میں رمضان المبارک کے موقع پر فول پروف سکیورٹی اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کے استحکام اور وافر مقدار میں فراہمی کیلئے رمضان بازاروں کے انتظامات کے بارے میں بھی غور کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :