بہترین معیار کے زرعی مداخل اورپیداواری لاگت میں کمی سے کسان خوشحال ہو سکتا ہے،چوہدری فاروق جاوید

بدھ 2 مئی 2018 22:01

اوکاڑہ۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن چوہدری فاروق جاوید نے کہا ہے کہ زرعی سیکٹر کو منافع بخش بنانے کے لئے جدیدٹیکنالوجی کا زراعت کے شعبہ میں استعمال بہت ضروری ہے ،بہترین معیار کے زرعی مداخل ،پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ سے زیادہ پیداوار سے کسان خوشحال ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ میں فارمرڈے کے موقع پر کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

16جی ڈی میں ہونے والی فارمر ڈے میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رائو محمد ریاض سمیت محکمہ زراعت کے افسران وفیلڈ عملہ نے بھی شرکت کی ۔زرعی ماہرین نے اس موقع پر کاشتکاروں کو چاول ،کپاس اور گنے کی پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق جدید ریسرچ کی روشنی میں کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بتایا ۔

متعلقہ عنوان :