ضلع خانیوال میں 14 نئے پٹرول پمپوں کی تنصیب کیلئے درخواستوں کی منظوری دے دی گئی

بدھ 2 مئی 2018 23:49

خانیوال۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء)ضلع خانیوال میں 14 ۔نئے پٹرول پمپوں کی تنصیب کیلئے درخواستوں کی منظوری دے دی گئی جو ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی میں حتمی منظوری کے لئے پیش کی جائینگی یہ منظوری ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آغا ظہیر عباس شیرازی کی صدارت میں ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں چیئرمین بلدیہ مسعود مجید ڈاہا سمیت ضلع کونسل ، بلدیات اور محکمہ ریونیو کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس میں نئے پٹرول پمپوں کی 26 درخواستوں پر غور وخوض کیا گیا۔ 14 درخواستوں کی منظوری دے دی گئی جبکہ 12 ۔درخواستوں کوقوائد وضوابط پورے نہ ہونے کی بنا پر التواء میں رکھا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آغا ظہیر عباس شیرازی نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ نئے پٹرول پمپوں کی تنصیب کے لئے درخواستوں کی مکمل چھان بین کے بعد کمیٹی کے رو برو پیش کریں۔