چینی وزیراعظم کی چین جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان ساتویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی نیو زبریفنگ

جمعرات 3 مئی 2018 12:11

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے کہا ہے کہ چینی وزیراعظم لی کی چیانگ جاپا ن میں ہونے والی چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان ساتویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اس کانفرنس سے چین ، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا اور علاقائی امن و ستحکام اور ترقی و خوشحالی کے لئے نئی خدمات سرانجام دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان ساتویں سربراہی کانفرنس 9 مئی کو شروع ہوگی۔ چینی وزیراعظم لی کی چیانگ، جاپان کے وزیراعظم شینزوابے اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے بعد تینوں رہنما صحافیوں سیبات چیت بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال چین اور جاپان کے درمیان امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد یہ 40 ویں سالگرہ ہے۔یہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتری اور فروغ کے لئے ایک اہم موقع ہے۔ چین اور جاپان کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے اس وقت دونوں کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ آئندہ سال چین ،جاپان ،اور جنوبی کوریا کے درمیان باہمی تعاون کی بیسویں سالگرہ بھی منائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :