مغل پورہ جم خانہ اور جلو جم خانہ کی ٹیمیں کینن چیلنج کپ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 3 مئی 2018 16:17

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) مغل پورہ جم خانہ اور جلو جم خانہ کرکٹ کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت کر گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ پر مغل پورہ جم خانہ کلب نے ایگل کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دی، ایگل کلب کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 24ویں اوورز میں 221رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔

افضل حسین 68، صابر حسین 56 اور وسیم عباس 30 رنز بناکر نمایاں رہے، مغلپورہ جم خانہ کلب کی طرف سے اعجاز فرزان نے چار، شاہ رخ علی نے دو جبکہ ولید آصف ،حمزہ خان اور حارث بشیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں مغل پورہ جم خانہ 29ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

شاہ رخ علی نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری سکور کی، عدنان دانش 55 اور علی رضا 36 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

ایگل کلب کی طرف سے محمد فرحان، وسیم عباس اور صغیر اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ سنچری سکور کرنے پر شاہ رخ علی مین آف دی میچ قرار پائے۔ ٹاؤن شپ گرین گرائونڈ پر جلو جم خانہ نے مغل پورہ سپورٹس کو 34 رنز سے شکست دی، جلوجمخانہ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 31ویں اوور میں 227 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ حسن مختار 75، عامر رشید بٹ 56، گلزار امیر24 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

مغل پورہ سپورٹس کی طرف سے محمد ناصر نے تین، محمد صدیق اور نوراب نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں مغل پورہ سپورٹس کی ٹیم 32ویں اوورز میں 193رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ محمد ناصر 42، عمیر شاہ 37، سلمان رضا 31 اور محمد صدیق 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جلو جم خانہ کی طرف سے حسین اصغر نے تین، جبکہ شہباز کامران، میاں عرفان، حافظ تنظیم اور ارشد بٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :