فاٹا اصلاحات سے فاٹا کے عوام کو ترقی ملے گی، سینیٹر شبلی فراز

جمعرات 3 مئی 2018 17:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات سے فاٹا کے عوام کو ترقی ملے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سو سال پرانے فرسودہ نظام کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے جس سے فاٹا کے عوام اور فاٹا کے علاقوں کو ترقی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب ان اصلاحات پر عملدرآمد میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔