کوہاٹ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے حساس مقامات کی نگرانی کا عمل مزید تیز کردیا
جمعرات 3 مئی 2018 21:05
(جاری ہے)
اس حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے مئوثر طور پر نمٹنے کیلئے کوہاٹ بھر میں واقع حساس اور آسانی سے دہشتگردی کا ہدف بننے والے اہم مقامات پر پولیس اور ایلیٹ فورس نے انسداد دہشتگردی کی نسبت جاری خصوصی مشقوں کا سلسلہ تیزکردیا ہے ۔
شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے جدید ہتھیاروں ،مواصلاتی نظام اور آلات حرب سے لیس پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے دستوں نے جمعرات کی صبح ایس پی آپریشنز جمیل اختر کی براہ راست نگرانی میں نئے پولیس لائن،ٹریفک منیجمنٹ سکول خیبر پختونخواکوہاٹ اور کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کسٹ)میںانسداد دہشتگردی کے حوالے سے موک ریہرسل کا انعقاد کیا ۔انسداد دہشتگردی کی ان فرضی مشقوں میں حصہ لینے والی پولیس اور دہشتگردوں کے مقابلے میں دست بدست لڑائی کی فیلڈ کمبیٹ کے پیشہ ورانہ تربیتی طریقہ سے بہتر طور پر روشناس ایلیٹ فورس کے خصوصی کمانڈوز دستوں کی قیادت ڈی ایس پی صدر ظاہر شاہ،ڈی ایس پی ایلیٹ فورس کوہاٹ ریجن عرفان خان،انچارج ریپڈ رسپانس فورس انسپکٹر سجاد حسین اور ایس ایچ او تھانہ جرما سب انسپکٹر وقار احمد کررہے تھے۔ انسداد دہشتگردی کی ان مشقوں میں پولیس کی بم ڈسپوزل سکواڈ،سراغ رساں کتوں کی ٹیم ،بھاری مشین گنوں سے لیس بکتر بند گاڑیوں ،ایمبولینسوں اور ریسکیو ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔موک ریہرسل کے دوران پولیس اورریپڈ رسپانس فورس کی ایلیٹ کمانڈوز نے دہشتگردی سے متاثرہ مقام پر فوری پہنچنے ،یرغمالیوں کو بحفاظت باہر نکالنے اورحملہ آور دہشتگردوں کا بھر پور قوت کیساتھ مقابلہ کرکے انکی گرفتاری یا بصورت مزاحمت انہیں ہلاک کرکے علاقے کو کلئیر کرنے کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ انسداد دہشتگردی کی مشقوں کے دوران حساس اور آسانی سے ہدف بننے والے مقامات کی سیکیورٹی اور ارد گرد کے ماحول کی مجموعی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان مقامات پرمستقل تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے ،غیر یقینی صورتحال میں ثابت قدم رہنے،اپنے اور اپنے ساتھی کی حفاظت کرنے اور افرا تفری کے ماحول میں اپنے فرائض منصبی بخوبی انجام دیکر شرپسندوں کے سامنے ڈٹ کر بہادری سے مقابلہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔علاوہ ازیں ملک دشمن عناصر کے مزموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مشترکہ حکمت عملی طے کرلی ہے اورممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام سے بھی سیکیورٹی عوامل میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.