ریسکیو 1122 پشاورکی ما ہ (اپریل)کی کارکر دگی رپو رٹ

جمعرات 3 مئی 2018 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) خیبر پختونخواایمرجنسی ریسکیوسروس(1122)نے صوبے ماہ اپریل کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران عوام کو بروقت اور فوری سہولیا ت فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمدفیضی کے مطابق ڈائر یکٹرجنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی سربراہی میں منعقدہ ماہانہ اجلاس میں ادارے کی کا رکر دگی کا جا ئزہ لیا گیا،ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے اپریل کے دوران 5ہزار سے زائد مختلف واقعات بروقت اور بہترین سہولیا ت فراہم کی اور زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ زائد زخمیوں کو ابتدا ئی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا ،ڈاکٹرخطیر احمد نے بتایا کہ ریسکیو1122اس وقت صوبے کے 10اضلا ع میں عوام الناس کو شب وروز سہولیا ت فراہم کر رہا ہے۔

ریسکیو 1122کی جانب سے پختو ن روایت کو برقرار رکھتے ہوئے زچگی کی صورتحال میں100 خواتین کو بر وقت ہسپتا ل منتقل کیا، گزشتہ ماہ 1105ٹریفک حا د ثا ت جبکہ178آگ لگنے ،3665 میڈیکل ایمر جنسیز ، ڈوبنے کی206، عمارت گرنے کے 10اورجرائم کی87 واقعا ت رونما ہو ئے ۔ ریسکیو 1122 نے ٹریفک کے ہجو م کے با وجود اوسط ٹا ئم 5منٹ اور 8 سکینڈ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :