Live Updates

ڈیرہ اسماعیل خان میں12 لیبارٹریز مختلف وجوہات کی بنا پر سیل

جمعرات 3 مئی 2018 21:20

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان فہید الله خان نے انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن ارباب رحمت عالم اور ڈرگ انسپکٹر عمران خان برکی کے ہمراہ ہسپتال روڈ پر واقع میڈیکل سنٹرز ، کلینیکل لیبارٹریز ، ایکسرے ، الٹراسائونڈ، ای سی جی ، ڈینٹل کلینکس کا اچانک معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تقریباً 30کے قریب لیبارٹریز کا معائنہ کیا جن میں سے 12 لیبارٹریز کو مختلف وجوہات کی بنا پر سیل کر دیا کیونکہ ان کی صفائی کی حالت ناگفتہ بہ تھی، غیر تعلیم یافتہ عملہ اور غیر رجسٹرڈ اور عطائی ڈاکٹروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

اس موقع پر مزاحمت کرنے والے بعض افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن پر ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام تھا تاہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دوا سازوں کی دکانوں کو بھی چیک کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں ، غیر رجسٹرڈ کلینیکل لیبارٹریز ، ایکسرے ، الٹراسائونڈ، ای سی جی اور ڈینٹل کلینکس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے اور اب تک سینکڑوں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی جا چکی ہے جبکہ مزید کاروائی جاری رہیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :