نوشہروفیروز ،پھل نواھی گاؤں میں اچانک آگ لگ گئی، 20 گھر جل گئے

جمعرات 3 مئی 2018 22:37

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پھل نواھی گاؤں میں اچانک آگ لگ گئی، 20 گھر جل گئے، لاکھوں کا نقصان تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے پھل کے قریب نواھی گاؤں ہوتی خان پھل میں اچانک آگ لگنے کہ باعث وڈیرو عبدالقدوس، عبدالستار، عبدالرحمان پھل، پھوٹو ہالیپوٹو، دھنی بخش شیخ، علی چانڈیو، میزان چانڈیو، گل حسن چانڈیو، عرس چانڈیو، علی محمد پھل، جبار پھل، او ر دیگر گھرجل گئے جبکہ گھروں میں موجود لاکھوں روپیوں کا سامان بھی جل گیا ہے مگر تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔#

متعلقہ عنوان :