حضرت محمدؐؐ ؐ کی تشریف آوری اہل ایمان کیلئے مسرت اور باعث افتخار ہے ،مولانا حامد سرفراز

ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضورؐ کا امتی بنا کر پیدا کیا، روحانی محفل سے خطاب

جمعرات 3 مئی 2018 23:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) حضرت محمدؐؐ ؐ کی تشریف آوری اہل ایمان کیلئے مسرت اور باعث افتخار ہے۔ آپؐ رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے اور دنیا پر چھائے جہالت کے اندھیروں کو اپنی رحمت سے دور کر دیا۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضورؐ کا امتی بنا کر پیدا کیا ‘ ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ مولانا حامد سرفراز رضوی نے سگ میراں انٹرنیشنل نعت کونسل کے زیر اہتمام تاج کالونی ملت روڈ پر منعقدہ محفل نعت کے شرکاء سے کیا‘ اس موقع پر رانا عمران سلطان‘ عدیل نقشبندی‘ قادری احمد قادری‘ غلام یٰسین عطاری‘ واجد علی قادری‘ حاجی ریاض محمود‘ قاری اعجاز حسین‘ جاوید علی سجن بھی موجود تھے۔

حضرت علامہ مولانا حامد سرفراز رضوی نے کہا کہ نبی اکرم سرور کائنات حضرت محمد مصطفیؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے ‘ امام الانبیاء حضرت محمدؐ کا ذکر خیر کرنا اپنے گناہوں کی مغفرت کرنے کا وسیلہ ہے۔

(جاری ہے)

نبی اکرم ؐ کی آمد سے کفر کے اندھیرے چھٹ گئے۔ اور باطل کے ایوانوں میں زلزلہ طاری ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ تاجدار مدینہ حضرت محمد مصطفی ؐ کی آمد سے تاریک دل جگمگا اٹھے بے سہاروں کو سہارا مل گیا انسانیت کو جینے کا سلیقہ مل گیا جو اپنی معصوم بچیوں کو زندہ درگور کرتے تھے انہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ کے میلاد کی خوشی کرنا اہل ایمان کا شیوہ ہے ۔اس موقع پر شہر کے نامور نعت خوان حضرات نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے‘ نقابت کے فرائض عدیل نقشبندی نے ادا کئے۔

متعلقہ عنوان :