افغان نیشنل آرمی کے وفد کا ہیڈ کوارٹر زسدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات

بارڈر سکیورٹی مکینزم ،سرحدی انتظام سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال، باہمی اعتماد اور تعاون کے ساتھ خطے میں امن اور استحکام لانے پر اتفاق

جمعرات 3 مئی 2018 23:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) افغان نیشنل آرمی کے ایک وفد نے ہیڈ کوارٹر زسدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

افغان وفد جس کی قیادت میجرجنرل امام نذر کمانڈر 205 کور کر رہے تھے جس میں دیگر افغان سکیورٹی حکام کے علاوہ میجر جنرل ولی مہمد کمانڈر 215 کور شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ بارڈر سکیورٹی مکینزم اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں اس بات پر اتفاقِ رائے کیا گیا کہ باہمی اعتماد اور تعاون کے ساتھ خطے میں امن اور استحکام لایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :