بائیکو پٹرولیم کا بعد از ٹیکس منافع نو ماہ کے دوران 3.42 ارب روپے تک بڑھ

جمعہ 4 مئی 2018 11:00

بائیکو پٹرولیم کا بعد از ٹیکس منافع نو ماہ کے دوران 3.42 ارب روپے تک بڑھ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے نو ماہ کے دوران بائیکو پٹرولیم لمیٹڈ کا بعد از ٹیکس منافع 3.42 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 128.25 ملین روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال کمپنی کا آپریٹنگ منافع 2ارب روپے تھا جبکہ جاری مالی سال کے دوران آپریٹنگ منافع 5.7 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے۔ خسارہ کے مقابلہ میں حاصل ہونے والے منافع کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 0.02 روپے کے مقابلہ میں 0.64 روپے فی حصص تک بڑھی ہے۔

متعلقہ عنوان :