سعودی عرب، 140کمپنیوں کا عدالتوں سے رجوع کر کے دیوالیہ ہونے کا اعلان

جمعہ 4 مئی 2018 12:10

سعودی عرب، 140کمپنیوں کا عدالتوں سے رجوع کر کے دیوالیہ ہونے کا اعلان
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سعودی عرب میں نئے ہجری سال کے آغاز سے لیکر 7ماہ کے دوران140کمپنیوں نے عدالتوں سے رجوع کرکے دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق الاقتصادیہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار نئے ہجری سال کے آغاز سے لیکر 7ماہ کے دوران140کمپنیوں نے عدالتوں سے رجوع کرکے دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا ،ان میں سے 85فیصد چھوٹی کمپنیاں ہیں۔ عدالتوں سے رجوع کرنے والی 118کمپنیوں میں سے 84 فیصد مقدمات ریاض کی تجارتی عدالت ،21 مقدمات جدہ اور ایک مقدمہ ابہا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔