وزیراعلیٰ بلوچستان کا دورہ خضدار،قبائلی و سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

جمعہ 4 مئی 2018 17:22

وزیراعلیٰ بلوچستان کا دورہ خضدار،قبائلی و سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو جمعہ کے روز ایک روزہ دورے پہلے خضدار اور بعدا زاں آوان پہنچے ، خضدار پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر خضدا ر قیصر خان ناصر نے ان استقبال کیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اورکمانڈنٹ 33ڈویژن میجرجنرل ندیم زکی منج کے درمیان ملاقات ہوئی ، اور امن وامان و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

بعدازاں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو آغاہائوس گئے اور ان کی ملاقات ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی و دیگر قبائلی و سیاسی عمائدین سے ہوئی ۔خضدار میں مختصر قیام کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو آواران روانہ ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :