ڈاکٹر منہا ج اے قدوائی کی زیر صدارت سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا اجلا س

جمعہ 4 مئی 2018 19:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا ایک اجلا س چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر منہا ج اے قدوائی کی زیر صدارت سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے دفتر میں منعقد ہوا ۔اجلا س میں ڈائریکٹر ہیلتھ کرا چی ڈاکٹر طا ہر عزیز شیخ ،ڈاکٹر محمد شاہد علی ،ڈاکٹر فر حت صبینہ ،ڈاکٹر خا دم قریشی ،ڈاکٹر مسعو د احمد سو لنگی ،ڈاکٹر نو ر احمد قریشی ،ڈاکٹر احمد حسن ڈی جی و دیگر نے شرکت کی ۔

اجلا س میں 24اپریل کو ہو نے والے اجلا س میں طے شدہ امو ر کا جا ئزہ لیا گیا اور ایس ایچ سی سی اور ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کرا چی کے ما بین مشترکہ تعا ون پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔اجلا س میں شر کا ء نے رجسٹریشن کے عمل کی رفتا ر کو مزید بڑھانے پر زور دیا اور یہ طے کیا گیا کہ عوامی اور نجی ہیلتھ کیئر کے حوالے سے ہفتہ وار رپو ر ٹ بھی فرا ہم کی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے ڈاکٹر قدوائی نے بطو ر میڈیکل ایکسپر ٹ رجسٹریشن کیلئے اہل قرا ر دیئے جا نے والے شر کا ء کی حو صلہ افزا ئی کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے تجر با ت کو بھر پو ر اندا ز میں کا ر آمد بنا ئیں اور اضا فے کے لئے اور ینٹیشن کے حوالے سے کمیشن کی ویب سائٹ www.shcc.org.pkپر ہیلتھ سر وس ڈیلوری اسٹینڈرڈز ( MSDS) سے رہنما ئی حا صل کر یں ۔اجلا س میں شر کا ء نے فیلڈ کے حوالے سے اپنے تجر با ت سے ایک دو سر ے کو آگا ہ کیا اور بھرپو ر تعا ون کی یقین دہا نی کرا ئی ۔آخر میں ڈاکٹر قدوائی نے اجلاس میں شر کت اور اپنی قیمتی آرا ء دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :