ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے لین دین کے مختلف مقدمات کو نمٹاتے ہوئے ساڑھے 10لاکھ روپے مالکان کو واپس کرادئیے

جمعہ 4 مئی 2018 21:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے لین دین کے مختلف مقدمات کو نمٹاتے ہوئے ساڑھے 10لاکھ روپے مالکان کو واپس کرادئیے۔تفصیلات کے مطابق بابری بانڈہ کوہاٹ کے رہائشی ہاشم نے اصغر کو 9لاکھ روپے میں پلاٹ فروخت کیا تھا تاہم اصغر الاٹمنٹ کے بعد مالک کورقم ادانہیں کررہا تھا جس پر ہاشم نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عباس خان آفریدی کی عدالت سے رجوع کیا۔

تاہم دونوں فریقین کے عدالت حاضرہونے پر اصغرنے خریدے گئے پلاٹ کی رقم ہاشم کو قسطوں میں ادا کرنے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ایک قسط موقع پرہاشم کو ادا کردی۔اسی طرح تاجر شاہ فیصل نے 1لاکھ روپے مالیت کے صابن قیصر کو فروخت کیے تھے تاہم وہ بار بارکی یاددہانی کے باوجود مذکورہ رقم ادا نہیں کررہاتھا۔

(جاری ہے)

عباس خان آفریدی کی عدالت سے سمن جاری ہونے کے بعد پیشی پر قیصر نے 3اقساط میں مذکورہ رقم ادا کرنے حامی بھری اور موقع پر 50ہزار رروپے تاجر شاہ فیصل کو دے دیئے جبکہ 3 جون تک مکمل رقم ادا کردی جائے گی۔

اسی طرح 2014 میں جنگل خیل کے رہائشی علی نے حسین پر 40 ہزار میں بھوسہ فروخت کیا تھالیکن حسین یہ رقم ادا کرنے میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا تاہم عباس آفریدی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر حسین نے 40 ہزار روپے علی کو اد ا کردئیے۔

متعلقہ عنوان :