کیمیائی ہتھیاروں کے ادارے نے دوما میں چھان بین مکمل کر لی، روس

معائنہ کاروں نے نمونے حاصل کر لیے ہیں اور جلد ہی رپورٹ مرتب کر لی جائے گی،ترجمان وزارت دفاع

ہفتہ 5 مئی 2018 11:53

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) روسی حکام نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے روک تھام کے بین الاقوامی ادارے نے شامی شہر دوما میں چھان بین کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کی ذمہ داری شامی صدر بشار الاسد کی فورسز پر عائد کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بتایاکہ کیمیائی ہتھیاروں کے روک تھام کے ادارے (او پی سی ڈبلیو) کے معائنہ کاروں نے شامی شہر دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے مقام پر اپنی چھان بین کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ معائنہ کاروں نے دوما میں مذکورہ مقامات کا دورہ اور چھان بین کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ معائنہ کاروں نے نمونے حاصل کر لیے ہیں اور جلد ہی رپورٹ مرتب کر لی جائے گی۔ اس مبینہ کیمیائی حملے کا الزام شامی صدر پر عائد کیا جاتا ہے تاہم وہ اسے مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :