کلراٹھی زمین جہاں کوئی دیگر فصل کاشت نہ ہوسکے وہاں دھان کی فصل آسانی سے کاشت کی جاسکتی ہے، ماہرین زراعت

ہفتہ 5 مئی 2018 13:30

فیصل آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ ایسی شور زدہ اور کلراٹھی زمین جہاں کوئی دیگر فصل کاشت نہ ہوسکے وہاں دھان کی فصل آسانی سے کاشت کی جاسکتی ہے تاہم ریتلی زمینوں جہاں چکنی مٹی کے ذرات کم ہو ں اور وہاں پانی بھی کھڑا نہ رہ سکے وہاں دھان کی کاشت سے اجتناب کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دورا ن انہوںنے کہاکہ دھان کی فصل مختلف قسم کی زمینوں میں کاشت کرکے اچھی پیداوار کاحصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دھان کی کاشت میں زمین کی تیاری سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار منظور شدہ اقسام کی پنیری 20مئی کے بعد کاشت کریں اور اس کی کاشت کے تینوں طریقوں کدوکے طریقہ ، خشک طریقہ ، راب کے طریقہ سے بھی استفادہ کیاجا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار دھان کی فصل کیلئے کھادوں کا فی ایکڑ متناسب استعمال بھی کریں اور کوشش کی جائے کہ سبز کھادوں کااستعمال زیادہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :