امریکا کا مسافروں کے سامان کو ٹیبلیٹ، برقی کتابیں اور وڈیو گیمز کے کنسولز سے خالی کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

امریکا کا مسافروں کے سامان کو ٹیبلیٹ، برقی کتابیں اور وڈیو گیمز کے ..
واشنگٹن۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) امریکا میں ٹرانسپورٹ سکیورٹی کی انتظامیہ نے دھماکا خیز مواد کو چھپائے جانے کے امکان کے اندیشے سے گزشتہ موسم گرما سے امریکی مسافروں کے الیکٹرانک آلات کی چیکنگ کو مزید سخت کر دیا۔متعلقہ عہدے داران کے مطابق انتظامیہ چاہتی ہے کہ دیگر ممالک کے ہوائی اڈوں پر بھی امریکا کا رخ کرنے والے مسافروں کے الیکٹرانک آلات کی چیکنگ کو سخت بنایا جائے۔

جولائی 2017ء سے امریکی انتظامیہ نے اندرون ملک تمام پروازوں کے مسافروں سے اس مطالبے کا آغاز کیا تھا کہ وہ ایسے تمام برقی آلات کو خصوصی تلاشی کے واسطے اپنے سامان سے نکال دیں جن کا حجم موبائل فون سے بڑا ہو، ان میں ٹیبلیٹ، برقی کتابیں اور وڈیو گیمز کے کنسولز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی کی جانب سے جارینئے قواعد و ضوابط کی یاداشت میں غیر ملکی ہوائی اڈوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی کی 2017ء کے وسط سے لاگو پالیسی کو اپنائیں۔

اس حوالے سے مسافروں کو کھانے پینے کی اور ایسی دیگر اشیاء باہر نکال کر چیک کرانا ہوں گی جن کا معائنہ سکینررز میں باریک بینی سے نہیں کیا جا سکتا۔امریکی انتظامیہ کی جانب سے ارسال کردہ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ "امریکا سوٹ کیسز اور بیگز کو مذکورہ اشیاء سے خالی کرنے کے حوالے سے غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے لیے کوشاں ہے۔امریکی انتظامیہ کی یادداشت کا مقصد 105 ممالک کے 280 ایسے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تلاشی ہے جہاں سے پروازیں امریکا کا رخ کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ روزانہ 2100 پروازوں کے ذریعے تقریبا 3.25 لاکھ مسافر امریکا پہنچتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :