پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

ہفتہ 5 مئی 2018 14:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ تھانہ کینٹ کے محرر وسیم کے مطابق 28 مارچ کو تھانہ کینٹ کی حدود سلہڈ درہ میں پولیس اہلکار عبیدالله ولد نامعلوم ساکنہ کاکول کی نوید ولد راجہ صفدر سے توں تکرار کے بعد دونوں میں جھگڑا شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس اہلکار عبید نے فائرنگ کر کے راجہ نوید کو زخمی کر دیا تھا۔

زخمی کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کر دیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں زیر دفعہ 302 کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :