سرگودھا:منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری،21ملزمان گرفتار

ہفتہ 5 مئی 2018 15:30

سرگودھا۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔ سات کلو سے زائد چرس ، چالوبھٹی سمیت شراب وناجائزاسلحہ برآمد ، مزید 21ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اکرام سکنہ مٹیلہ سے چرس1340گرام، سجاد سکنہ معظم آباد سے چرس1200گرام،جہانزیب سکنہ پھلروان سے پسٹل30بور، تھانہ ساہیوال پولیس نے جاوید سکنہ ساہیوال سے چرس1100گرام،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے الیاس مسیح سکنہ 100شمالی سے چرس1100گرام،رخسار سکنہ کوٹ کلاں سے چرس600گرام،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے خالد سکنہ بستی فروکہ سے چرس210گرام، محسن سکنہ نورے والا سے پسٹل30بور،تھانہ اربن ایریا پولیس نے عامر سجاد سکنہ چکوال سے چرس220گرام، فتح شیر سکنہ اسد ٹاون سے چرس200گرام، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے بلال سکنہ منڈی شاہ جیونہ سے چرس1085گرام،اصغر علی سکنہ 174شمالی سے چالوبھٹی سمیت شراب30بوتل،تھانہ پھلروان پولیس نے ذوالفقار سکنہ دھوری سے چرس120گرام، حسیب سکنہ دھوری سے پسٹل30بور،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے ادریس سکنہ خوشاب سے شراب18بوتل،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے امجد سکنہ فیکٹری ایریا سے شراب15بوتل،تھانہ کڑانہ پولیس نے افتخار سکنہ 50شمالی سے بندوق12بور، اکرام سکنہ لالیاں سے بندوق12بور،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے شاہد سکنہ گھلا پورسے پسٹل30بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے غلام رضا سکنہ بھلوال سے پسٹل30بور،تھانہ صدر پولیس نے محسن سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بوربرآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :