یکم رمضان سے لاہور کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تھیٹروں کو بند کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 5 مئی 2018 18:51

یکم رمضان سے لاہور کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تھیٹروں کو بند کرنے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) لاہور کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تھیٹروں کو رمضان المبارک کے احترام میں یکم رمضان سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تمام تھیٹرز دوبارہ عید پر کھلیں گے جہاں نئے اسٹیج ڈراموں کا آغاز ہو گا۔ ذرائع کے مطابق متعدد فنکاروں نے رمضان المبارک کا مہینہ سعودی عرب میں گزارنے کا بھی منصوبہ بنا رکھا ہے۔ جبکہ روزوں کے دوران تھیٹروں میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے گا۔