چوہدری نثار کی شریف فیملی کی لندن پراپرٹی سے متعلق سوال پر مسکراتے ہوئے بات کرنے سے معذرت

ہفتہ 5 مئی 2018 20:40

چوہدری نثار  کی   شریف فیملی کی لندن پراپرٹی سے متعلق سوال پر مسکراتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شریف فیملی کی لندن پراپرٹی کے حوالے سے آن لائن کے سوال پر مسکراتے ہوئے بات کرنے سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کے دوران پہلے سوالات لئے اور دو منٹ کے لئے اٹھ کر چلے گئے اور مسکراتے ہوئے کہا کہ میں ابھی پہنچتا ہوں، سوالات کے جوابات کیلئے واپس آتا ہوں ۔

آن لائن کے سوال پر کہ کیا لندن پراپرٹی شریف فیملی نے 1993-95 ء کے عرصے میں خریدی اور کیا یہ بات درست ہے کہ آپ ا س عرصے میں ان کے فلیٹ میں قیام کر چکے ہیں جس پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو رہنے دیں ،اس پر آئندہ پریس کانفرنس میں بات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :