ضلعی انتظامیہ اٹک نے رمضان پلان جاری کردیا

ضلع بھر میںرمضان کے مہینے میں وافر مقدار میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ اٹک نے رمضان المبارک کے سلسلے میں رمضان پلان جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق ضلع بھر میںرمضان کے مہینے میں وافر مقدار میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس سلسلے میں ضلع بھر میں بڑے سٹاک ہولڈرز کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ضلع بھر میں چھے رمضان بازار قائم کیے جائیں گے۔

جو صبح نو بجے سے شام چھے بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ فئیر پرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی۔تمام رمضان بازاروں میں گرین چینلز بھی قائم کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ یوٹیلٹی سٹورز کے سٹال بھی لگائے جائیں گے۔ تمام رمضان بازاروں میں سستے داموں مرغی کا گوشت ،بڑا اور چھوٹا گوشت بھی فراہم کیا جائے گا۔غریب خاندانوں کو مفت رمضان پیکیج بھی فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول کمیٹیاں اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس تمام رمضان بازاروں کی نگرانی کریں گے اور مقررہ قیمتوں کے اطلاق کو یقینی بنائیںگے۔ذخیرہ اندوزی سے آہئنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔تما م تحصیلوں میں خوراک کے نمونے لے کر چیک کیا جائے گا۔تمام اشیاء خوردونوش کے اوزان چیک کیے جائیں گے۔ رمضان بازاروںمیں صفائی اور سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو تمام رمضان بازاروںکے اچانک دورے کریں گی۔ رمضان بازاروںکے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا جائے گا۔اس کے علاوہ شکایات سیل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔حکومت پنجاب کی رمضان المبارک کے سلسلے میں دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے صارفین کی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ تمام رمضان بازاروں کے فوکل پرسن ہوں گے۔کسی بھی شکایت اور معلومات کے حصول کے لیے ان نمبر:057-9316122 ،فیکس:057-9316229اور[email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔