مارول کی نئی سپر ہیرو فلم ’’وینم‘‘5اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام ہارڈی مرکزی کردار اداکرتے اور سپر ہیرو کے روپ میں دکھائی دیںگے

اتوار 6 مئی 2018 11:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) ایکشن، تھرلر اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’وینم‘‘رواں سال 5اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

روبن فلیسچر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام ہارڈی مرکزی کردار اداکرتے اور سپر ہیرو کے روپ میں دکھائی دیںگے۔فلم کی کاسٹ میں ٹام ہارڈی، مچل ولیمز، رز احمدجینی سلیٹ، اسکاٹ ہیز، ریڈ اسکاٹ، سام میدینا اور میک برینڈسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔میٹ ٹولماچ کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 5اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :