ارشمہ خان اپنی والدہ کے ہمراہ آج دوبارہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گی

اتوار 6 مئی 2018 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) اداکارہ و ماڈل ارشمہ خان اپنی والدہ کے ہمراہ آج پیر کے روز دوبارہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گی ۔

(جاری ہے)

ارشمہ خان اور ان کی والدہ صنم خان سعودی عرب میں موجود ہیں ۔ ماں اوربیٹی نے اس سے قبل عمرہ کی ادائیگی کے بعد مقدس مقامات کی زیارتیں کیں اور آج پیر کے روز مدینہ منورہ سے واپس آکر دوبارہ عمرہ کی ادائیگی کریں گی ۔ارشمہ خان اور ان کی والدہ 10مئی کو وطن واپس آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :