آئی پی ایل میں (آج) سن رائیزرز حیدر آباد اور آر سی بی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

اتوار 6 مئی 2018 13:10

دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) پیر کو واحد میچ میں سن رائیزرز حیدر آباد اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں حیدر آباد (دکن) میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

سن رائیزرز حیدر آباد کی ٹیم نو میں سے سات میچ جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے نو میچ کھیل کر صرف تین میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :