یونیورسٹی آف سرگودھا کا انڈر گریجوایٹ اور گریجوایٹ پروگرامز میں داخلہ کے شیڈول کا اعلان

اتوار 6 مئی 2018 17:20

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے اپنے ملحقہ کالجز میں انڈر گریجوایٹ اور گریجوایٹ پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔تیسری ،پانچویں اور ساتویں ٹرم کے فائنل امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار اپنے داخلہ فارم 10مئی 2018تک جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈر گریجوایٹ پروگرام بیس ایس چار سالہ ،بی بی اے آنرز اور بی کام کی داخلہ فیس 3500روپے ہو گی ،گریجوایٹ پروگرام ایم کام ،ایم بی اے ،ایم بی اے ایگزیکٹو اور ایم اے ،ایم ایس سی کی داخلہ فیس 4500روپے فی کس طالب علم جبکہ دوبارہ امتحان میں شرکت کی فیس کورس 1200روپے ہو گی۔

داخلہ فارم یونیورسٹی آف سرگودھا کی ویب سائٹ (www.uos.edu.pk)سے ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں ۔بتائی گئی تاریخ کے بعد داخلہ فارم جمع نہیں کئے جائیں گے۔اگر کوئی پرنسپل یا امیدوار مقررہ فیس سے کم فیس جمع کرائے گا تو مقررہ تاریخ کے بعد اسے کم فیس کا تین گنا جمع کرانا ہو گا وگرنہ رول نمبر سلپ نہیں ملے گی۔