امریکہ، ریاست ہوائی میں کیلاؤیا نامی آتش فشاں سے ابلنے والے لاوے کی وجہ سے پانچ گھر تباہ

اتوار 6 مئی 2018 19:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء)امریکی ریاست ہوائی میں کیلاؤیا نامی آتش فشاں سے ابلنے والے لاوے کی وجہ سے پانچ گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ آتش فشاں کئی ہفتوں یا مہینوں تک لاوا اگل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی تاکید کی جا چکی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق کم از کم سترہ سو افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ جمعے کے دن اس علاقے میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے تھے، جس کی وجہ سے کیلاؤیا سے لاوا نکلنے کا عمل تیز ہو گیا تھا۔