پشاور،گندگی اور ناقص صفائی سمیت پانی کی فلٹریشن پر عدم اطمینان کے تحت متعدد فیکٹریاں سیل کی گئیں

اتوار مئی 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) گندگی اور ناقص صفائی سمیت پانی کی فلٹریشن پر عدم اطمینان کے تحت متعدد فیکٹریاں سیل کی گئیںڈی آئی خان میں تین واٹر پلانٹس سیل، چار مزید واٹرپلانٹس کے نمونے لیبارٹی بھیجے جاچکے ہیں، ڈی آئی خان میں برف کے کارخانوں کی بھی چیکنگ ہوئی، پانچ برف کارخانوں کو وارننگ نوٹسز جاری کریںادھر بنوں میں بھی آئس فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے، چھ کو وارننگ نوٹسز جب کہ گندے پانی سے برف تیار کرنے پر ایک کارخانے کو سربہمر کیا گیا۔

(جاری ہے)

مردان میں بھی پانچ برف خانوں کے نمونے لئے گئے اور وارننگ نوٹسز کا اجرا بھی کیا گیا جبکہ کوہاٹ میں کے پی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 600 لیٹر ملاوٹی دودھ کو قبضے میں لیتے ہوئے تلف کردیا۔ کے پی فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں بلا ناغہ جاری ہیں اور عوام کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے یہ کاروائیاں شب و روز جاری رہینگی۔

متعلقہ عنوان :