پاکستان کپ فائنل ، صہیب مقصود زخمی، 3ماہ مکمل آرام کا مشورہ

صہیب مقصود کے ہاتھ پر چوٹ لگی،فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے انہیں طبی امداد فراہم کی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

پاکستان کپ فائنل ، صہیب مقصود زخمی، 3ماہ مکمل آرام کا مشورہ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود پاکستان کپ کے دوران چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں فیڈرل ایریاز اور خیبرپختون خوا کی ٹیموں کے درمیان پاکستان کپ ٹورنامنٹ کا فائنل ہوا۔ میچ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی کہ فیلڈنگ کے دوران قومی ٹیم کے مڈل آڈر بیٹسمین صہیب مقصود چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کے ہاتھ پر چوٹ لگی ہے اور انہیں فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں طبی امداد فراہم کی، ڈاکٹرز نے انہیں 3ماہ مکمل طور پر بیڈ ریسٹ کر نے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق چوٹ کے باعث صہیب مقصود کی میچ میں واپسی مشکوک ہوگئی۔ صہیب مقصود فیڈرل ایریاز کے نائب کپتان بھی ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کو اس اہم مقابلے میں بڑا دھچکا لگا۔صہیب مقصود فیڈرل ایریا کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے زخمی ہونے سے ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔