ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری

اتوار 6 مئی 2018 20:31

فیصل آباد۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے اس ضمن میں اینٹی ڈینگی ٹیمیں ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے سرویلنس کرکے ڈینگی کے انسداد کو یقینی بنارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر برائے ڈینگی ڈاکٹر بلال احمد نے بتایا کہ اینٹی ڈینگی ٹیموں کی طرف سے ٹائرشاپس،کباڑخانوں،قبرستانوں،نرسریوں،پارکس،واٹرباڈیز اور ڈینگی کی افزائش کی دیگر ممکنہ جگہوں کی بار بار سرویلنس کی جارہی ہے ۔

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ احتیاطی و انسدادی اقدامات میں کمی نہیں آنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور مشترکہ کاوشوں سے ڈینگی کو سراٹھانے نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :