وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو نارووال سے لاہور سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پیر 7 مئی 2018 00:00

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو نارووال سے لاہور سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نارووال میں قاتلانہ حملہ کے باعث زخمی ہو گئے تھے جنہیں نارووال ڈسٹرکٹ ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد سروسز ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا،ہسپتال ذرائع کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،وفاقی وزیر داخلہ کو نارووال سے بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور لایا گیا اور سروسز ہسپتال کے سرجیکل یونٹ ون میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ان کا علاج معالجہ شروع کر دیا ہے۔