امریکا نے ہتھیاروں کی فروخت روکی تو سخت ردعمل ظاہر کریں گے، ترک وزیر خارجہ

پیر 7 مئی 2018 12:08

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش آولٴْو نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ترکی کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی لگائی تو اس کا شدید ردعمل سامنے آئے گا۔غیرملکی خبررساں اداریے کے مطابق چاؤش آولو نے یہ بیان ایک انٹرویو دیتے ہوئے دیا۔

(جاری ہے)

ترک وزیر خارجہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ایوانِ نمائندگان نے سن 2019 کے دفاعی بجٹ کی تفصیلات عام کی ہیں۔ اس بجٹ پر ایوان کی آرمڈ فورسز کمیٹی اگلے ہفتے کے دوران بحث شروع کرنے والی ہے۔ اگلے سال کے بجٹ میں روس اور چین کے ساتھ مسابقتی عمل جاری رکھنے کے علاوہ ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت عبوری طور پر معطل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :