دمہ، ٹی بی ، پھیپھڑوں کے کینسر سے بچائو کیلئے زیادہ پودے لگانے کی ہدایت

پیر 7 مئی 2018 14:26

فیصل آباد۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء)ماحولیاتی و فضائی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی زیادتی سے دمہ ، ٹی بی ، پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں زبر دست اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے بچائو کیلئے تمام افراد کو بھر پور طریقے سے شجر کاری مہم شروع کرنے اور زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگانے کی ہدائت کی گئی ہے تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری کیلئے زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مدد مل سکے اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پر بھی قابو پایا جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ماحول کو صحت مندر کھنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ اس سلسلہ میںعوامی شعور بیدار کرنے کے لئے بھر پور تشہیری مہم کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ طلباء و طالبات، اساتذہ ، تمام سرکاری ، غیر سرکاری اداروں ، صنعت کاروں ، ٹرانسپورٹرز اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی خوشگوار فضاء کے قیام میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔