چیئرمین سینیٹ سینیٹر صادق سنجرانی کی وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال پر حملے کی مذمت

پیر 7 مئی 2018 18:35

چیئرمین سینیٹ سینیٹر صادق سنجرانی کی وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن ..
اسلام آباد۔ 07 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر صادق سنجرانی نے وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں ارکان کی طرف سے اس معاملے پر اظہار خیال کے بعد چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ ایوان پروفیسر احسن اقبال پر حملے کی پرزور مذمت کرتا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔