باجوڑ‘ کنوینس الاؤنس اور ٹیچنگ الاؤنس کی کٹوتی عدالت میں چیلنج

پیر 7 مئی 2018 19:26

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) آل ٹیچر کوآرڈینشن کونسل کا ایک اہم اجلاس حاجی آمان اللہ کی صدارت میں خار باجوڑمیں منعقد ہوا۔ جس میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اساتذہ کے مسائل زیر بحث آئے اور کنوینس الاؤنس اور ٹیچنگ الاؤنس کی کٹوتی کو عدالت میں چیلنج کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اے ٹی اے فاٹا نے ان دونوں الاؤنسوں کی کٹوتی کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ اجلاس میں نائب صدر اے ٹی اے فاٹا تاثیر نائب صدر آل ٹیچر کوآرڈینشن کونسل باجوڑ فضل باچا فنانس سیکرٹری سید معروف جان پریس سیکرٹری محمد ادریس بھی شریک رہے۔ اجلاس میں اے ٹی اے فاٹا کے پریس سیکرٹری آصف خان کی والدہ محترمہ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :