طوفان زدگان کے مسئلے پر سیاست کرنا افسوسناک ہے،متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی نہ کی جائے، وزیر اعلی یوگی

عوام درد سے کراہ رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ پارٹی کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں،سربراہسماج وادی پارٹی اکھلیش یادو

پیر 7 مئی 2018 21:43

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ طوفان زدگان کے مسئلے پر سیاست کرنا افسوسناک ہے،متاثرین کے زخموں پر مرہم کے بجائے نمک پاشی نہیں کرنی چاہئے،عوام درد سے کراہ رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ پارٹی کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع آگرہ سمیت مختلف علاقوں میں طوفان بادوباراں سی73افراد کی موت کے واقعہ پرسماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے کرناٹک دورے پر سوال کھڑا کیا تھا یوگی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ایسے موضوع پر سیاست کی جارہی ہے جو زیب نہیں دیتی۔

سماجوادی پارٹی کومتاثرین کے جذبات کا پاس رکھنا چاہئے ، ان کے زخموں پر مرہم کے بجائے نمک پاشی نہیں کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کی جانب سے آگرہ کے فتح آباد میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو فی کس 4 لاکھ روپیبطور معاوضہ پیش کیاگیا اورزخمیوں کواسپتالوں میں مفت علاج کی سہولتوں کاوعدہ کیا گیا۔ اس سے قبل اکھلیش یادونے ٹویٹر کے اکائونٹ پر تحریر کیا تھا کہ عوام درد سے کراہ رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ کرناٹک میں پارٹی کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

یادو نے مزید تحریر کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ کو کرناٹک میں انتخابی مہم چھوڑ کر فوری طور پر یوپی واپس آنا چاہیے۔ عوام نے ان کو ریاست کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے منتخب کیا ہے ، نہ کہ کرناٹک کی سیاست کیلئے۔ یہاں تک کہا تھاکہ اگر وہ ان حالات میں واپس نہیں آتے، تو پھر انہیں وہاں ہمیشہ اپنا مٹھ بنالینا چاہئے۔واضح ہو کہ طوفان بادوباراں سے آگرہ ڈویڑن سب سے زیادہ متاثر ہوا۔یہاں 43 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے۔