Live Updates

پی ٹی آئی بلو چستان سے بھاری اکثریت سے کا میابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی‘میر محمد نور بروہی

پیر 7 مئی 2018 21:54

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) تحر یک انصاف ضلع جعفر آباد کے رہنما میر محمد نور بروہی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں عمران خان کے قیادت میں فعال اور منظم ہورہی ہے ۔انشاء اللہ 2018 کے انتخابات میں بھر انداز سے کا میابی حاصل کر یگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مقامی صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کے سب سے بڑ ی پارٹی بن چکی ہے انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں جعفر آباد نصیر آباد سمیت پور بلو چستان سے بھاری اکثریت سے کا میابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی کیونکہ اب بلو چستان کی عوام کے نظریں تحر یک انصاف پر لگی ہو ئی ہیں انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں عمران خان کے قیادت میں فعال اور منظم ہو رہی ہے کارکن ابھی سے انتخابات کے لئے دن رات محنت شروع کر یں تاکہ ہم جعفر آباد اور نصیر آباد سمیت پور بلو چستان میں کا میابی حاصل کر سکے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف غر یبوں کی پارٹی ہے اور غر یبوں کے حقوق کے حصول کے لئے ہمیشہ آواز بلند کیا ہے اور کر تے رہے گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات