محکمہ لائیو سٹاک نے گزشتہ ماہ کے دوران ڈویژن بھر میں 2650 افراد کو موبائل ٹریننگ سکول بس کے ذریعے آگاہی فراہم کی،ڈائریکٹر لائیو سٹاک

پیر 7 مئی 2018 22:39

محکمہ لائیو سٹاک نے گزشتہ ماہ کے دوران ڈویژن بھر میں 2650 افراد کو موبائل ..
فیصل آباد۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) محکمہ لائیو سٹاک نے گزشتہ ماہ کے دوران ڈویژن بھر میں 2650 افراد کو موبائل ٹریننگ سکول بس کے ذریعے آگاہی فراہم کی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے بتایا کہ محکمہ کے منصوبہ توسیع و آگاہی کے تحت فارمرز کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے اور ماہ اپریل میں 44 تعلیمی اداروں کے وزٹس میں 95 ٹریننگ سیشن کرکے مویشی پال حضرات کو گوشت ‘ دودھ اور انڈوں کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سیشن کے دوران فارمرز کو جانوروں کی بیماریوں کے بروقت علاج کے بارے میں بھی آگاہی دی جارہی ہے اور تربیتی پروگرام شیڈول کے مطابق جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :