قصور، سول ڈیفنس کی ناقص سیکورٹی انتظامات پر پٹرول پمپ و فیکٹری مالکان کیخلاف کارروائی

منگل 8 مئی 2018 11:10

قصور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) سول ڈیفنس کی ناقص سیکورٹی انتظامات پر ایل پی جی،پٹرول پمپ و فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی،14چالان اور نوٹس بنا کر سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس کی ہدایات پر مختلف مقامات پر سول ڈیفنس آفیسر جہانزیب خاں کی سربراہی میں سول ڈیفنس سٹاف نے انڈسٹریل و کمرشل ادارہ جات کی انسپکشن کی۔

دوران انسپکشن ان کے حفاظتی انتظامات اور سیکورٹی ناقص ہونے پر ان کے خلاف سول ڈیفنس رولزکے مطابق چالان بنا کر سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کئے گئے۔ اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر نے کہا کہ تمام ادارہ جات کو اپنے اپنے اداروں میں سیفٹی و سیکورٹی انتظامات مکمل رکھنے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ وہاں کام کرنے والے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :