نادیہ حبیب خان نے سٹوڈنٹ سکالرزکالج مظفرآباد میں ایم ایڈ 2017میں 872 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

منگل 8 مئی 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) نادیہ حبیب خان مغل بنت حبیب اللہ خان مغل، سٹوڈنٹ سکالرزکالج مظفرآباد نے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان ایم ایڈ 2017میں 1200میں سے 872 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور اسطرح گولڈ میڈل کی حقدار ٹھہریں ۔

(جاری ہے)

نادیہ حبیب خان فی الوقت بحیثیت پرنسپل Beginnings Internation Schoolاپر چھتر تعینات ہیں اور مسٹر رفاقت حسین خان آفیسر سیکرٹریٹ سروس گروپ کی شریک حیات ہیں ۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعائوں اور فیملی کی بھرپور سپورٹ کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :