خواتین سے شادیاں رچاکر انہیں کنگال کرنے والا ملزم آفتاب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

منگل 8 مئی 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے خواتین سے شادیاں رچاکر انہیں کنگال کرنے والے ملزم آفتاب کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا ہے ۔منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں گرفتار ملزم آفتاب احمد کو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے اب تک 6 سے زائد سادہ لڑکیوں سے شادی کرکے انکو کنگال کیاہے ۔ملزم کے قبضے سے ٹی پستول اور چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد کئے،ملزم خود کو متحدہ اورنگی سیکٹر کا سیکٹر انچارج ظاہر کرتا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج ہے۔عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا ہے ۔