سٹین لیس سٹیل انڈسٹری کو درپیش مسائل حل کئے جائیں،ایف پی سی سی آئی

منگل 8 مئی 2018 18:30

سٹین لیس سٹیل انڈسٹری کو درپیش مسائل حل کئے جائیں،ایف پی سی سی آئی
لاہور۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے کہا ہے کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس کی درجہ بندی کو بہتر کیا جائے،سٹین لیس سٹیل انڈسٹری کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔انڈسٹری کو در پیش مسائل کے حل کے لئے ایف پی سی سی آئی اپنا کردار ادا کریگی۔

موجودہ بجٹ کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی حکومت کے ساتھ ہر سیکٹر سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے مختلف اجلاس کرر ہی ہے اور سٹیل سیکٹر پر موجود ڈیوٹی سے متعلقہ مسائل کو ان تجاویز کا حصہ بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں آل پاکستان سٹین لیس سٹیل امپورٹراینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلئے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسیالکوٹ سے کاروباری برادری کے رہنما ریاض الدین شیخ نے کہا کہ حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کرنی چاہیے،حکومت کو بجٹ سمیت تمام معاملات میں کاروباری برادری کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ آل پاکستان سٹین لیس سٹیل امپورٹراینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین غلام حسین نے سٹیل سیکٹر کی پراڈکٹس پر مختلف ڈیوٹیز کے مسائل کے حوالے سے فیڈریشن چیمبر کو اعلیٰ سطح پر گورنمنٹ کے عہدیداروں سے میٹنگ کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ خام مال پر کوالٹی کنٹرول سرٹیفکیٹ کی مد میں 20سے 25ہزار فی ٹرک چارج کرتا ہے اور اسے امپورٹ پالیسی کا حصہ بنا لیا گیا ہے،اس سلسلہ میں اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو ختم کیا جائے،ٹیکس اصلاحات کی اشد ضرورت ہے،جو لوگ ٹیکس ادا کر رہے ہیں ،ان کیلئے مشکلات ہیں،اس کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جانے چاہیں۔

متعلقہ عنوان :